سیاسیات- آرمی چیف نے کہا ہے کہ پاک فوج مخالفین کے ناپاک عزائم سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف سید عاصم منیر نے جہلم کے قریب ٹلہ فیلڈ فائرنگ رینج کا دورہ کیا۔ انہوں نے وی ٹی فور ٹینکس کی لائیو فائرنگ اور کارکردگی کا جائزہ لیا۔
آرمی چیف نے طویل فاصلہ پر مارکرنے والی ایس ایچ ففٹین آرٹلری گنز کی شوٹ اینڈ سکوٹ صلاحیت کا مظاہرہ بھی دیکھا.
انہوں نے پیشہ ورانہ جنگی صلاحیتوں، اسٹیٹ آف دی آرٹ ویپنری اور کریو کارکردگی کو سراہا۔ انہوں نے اسٹرائیک کور کی صلاحیتوں اور جذبہ کی تعریف کی۔
ٹلہ فائرنگ رینج پہنچنے پر کمانڈر منگلہ کور نے آرمی چیف کا استقبال کیا اور اسٹرائیک کور کی پیشہ ورانہ تیاریوں پر بریفنگ دی۔ اس موقع پر جدید جنگی آلات بھی ڈسپلے کئے گئے تھے۔
جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ پاک آرمی موجودہ اور آنے والے دنوں کے چیلنجز کا ادراک رکھتی ہے، پاک فوج کسی بھی قسم کے مخالفین کے ناپاک عزائم سے نمٹنے اور ہرقسم کے خطرات سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔