سیاسیات- پاک ایران سرحد پر دہشت گردوں کی فائرنگ سے سکیورٹی فورسز کے 4 جوان شہید ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گردوں نے ایران کی سرزمین سے پنجگور میں فائرنگ کی، جس میں سکیورٹی فورسز کے چار جوان جام شہادت نوش کر گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے سرحد پر گشت کرنے والے سکیورٹی فورسز کے قافلے پر فائرنگ کی۔جوانوں کو نشانہ بنانے کے لیے دہشت گردوں نے ایرانی سرزمین کا استعمال کیا۔
ایران سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اپنی سرزمین سے دہشت گردانہ کارروائیاں روکنے اور دہشت گردوں کی سرکوبی کے لیے ٹھوس اور مؤثر اقدامات کرے۔