جولائی 27, 2024

پاکستان کی فلسطین میں 9 یہودی بستیوں کو قانونی قرار دینے کے اسرائیلی فیصلے کی مذمت

سیاسیات-پاکستان نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں 9 یہودی بستیوں کو قانونی حیثیت دینے کے اسرائیلی فیصلے کی مذمت کی ہے۔

وزارت خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان مقبوضہ مغربی کنارے میں 9 بستیوں کو قانونی حیثیت دینے کے اسرائیل کے حالیہ فیصلے کی شدید مذمت کرتا ہے، یہ اقدام بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔

ترجمان وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ غیر قانونی اسرائیلی اقدام سے کشیدگی میں مزید اضافہ ہوگا اور خطے کے امن کو نقصان پہنچے گا۔ عالمی برادری اسرائیل کو دو ریاستی حل کی راہ میں رکاوٹ بننے والے اقدامات سے روکے۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان فلسطینی عوام کیلئے اپنی مکمل حمایت کا اعادہ کرتا ہے اور مشرقی یروشلم کے ساتھ 1967 سے پہلے کی سرحدوں پر ایک آزاد ریاست فلسطین کے قیام کا مطالبہ کرتا ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

four × 5 =