جولائی 27, 2024

پاکستان کا ایران میں کامیاب مرگ بر سرمچار آپریشن، دہشتگردوں کے کئی ٹھکانے تباہ

سیاسیات- ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نےصبح سویرے ایران کے صوبے سیستان میں کامیاب آپریشن مرگ بر سرمچار کرتے ہوئے دہشتگردوں کی مخصوص پناہ گاہوں کو نشانہ بنایا، پاکستان کی کاروائیوں میں بی ایل اے اور بی ایل ایف کے متعدد دہشتگرد مارے گئے۔

پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان نے مزید بتایا کہ سنگین خدشات پر عمل نہ ہونے کی وجہ سے نام نہاد سرمچار بے گناہ پاکستانیوں کا خون بہاتے رہے، کاروائی پاکستان کے تمام خطرات کے خلاف قومی سلامتی کے تحفظ اور دفاع کا غیر متزلزل عزم ہے۔

رپورٹس کے مطابق پاکستان نے جوابی کاروائی میں کسی شہری یا ایرانی تنصیبات کو نشانہ نہیں بنایا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

12 − six =