جولائی 27, 2024

پاکستان کا ابابیل ویپن سسٹم کا کامیاب فلائٹ ٹیسٹ

سیاسیات- پاکستان نے ابابیل ویپن سسٹم کا کامیاب فلائٹ ٹیسٹ کیا، آزمائشی ٹیسٹ کا مقصد مختلف ڈیزائن، تکنیکی پیرامیٹرز اور ہتھیاروں کے نظام کے مختلف ذیلی نظاموں کی کارکردگی کا جائزہ لینا تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق میزائل سسٹم کا مقصد ڈیٹرنس کو مضبوط بنانا ہے اور فل اسپیکٹرم ڈیٹرنس کے آپریشنلائزیشن کے ذریعے خطے میں اسٹریٹجک استحکام کو بڑھانا ہے۔

میزائل کی لانچنگ تقریب میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا، اسٹریٹجک پلانز ڈویژن اور اسٹریٹجک فورسز کمانڈ کے سینئر افسران، اسٹریٹجک آرگنائزیشن کے سائنس دانوں اور انجینئرز نے شرکت کی اور معائنہ کیا۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف نے تمام لوگوں کی تکنیکی صلاحیت، لگن اور عزم کو سراہا جنہوں نے کامیاب ٹیسٹ میں تعاون کیا۔ صدر وزیراعظم پاکستان اور سروسز چیفس نے بھی اس کامیابی پر اسٹریٹجک فورسز کے تمام ارکان کو مبارک پیش کی ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

fifteen − 9 =