اپریل 23, 2024

پاکستان میں غیر قانونی مقیم افغان شہریوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری

سیاسیات-پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کا اپنے وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے اور  اب تک کل 67 ہزار  980  افغان پناہ گزینوں کی اپنے وطن واپسی ہوچکی ہے۔

افغان شہری بذریعہ طورخم اور چمن بارڈر اپنے ملک واپس جارہے ہیں، 24 اکتوبر کو 3 ہزار 185 افغان باشندے واپس اپنے ملک چلےگئے۔

گزشتہ روز  جانے والے 3 ہزار 185 افغان شہریوں میں 670 مرد، 593  خواتین اور  1922 بچے شامل ہیں۔

افغانستان روانگی کے لیے 103 گاڑیوں میں274 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی ہوئی۔

خیال رہے کہ وفاقی حکومت نے غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو پاکستان چھوڑنے کے لیے 31 اکتوبر تک کی ڈیڈ لائن دی ہے جس کے بعد سے کئی خاندان واپس افغانستان جاچکے ہیں۔

فغان کمشنریٹ خیبر پختونخوا کے مطابق صوبے میں رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی تعداد 10 لاکھ ہے۔سات لاکھ 75 ہزار افغان غیر قانونی طور پر پاکستان میں داخل ہوئے، ان میں سے 3 لاکھ سے زیادہ وہ افغان شہری ہیں جو طالبان حکومت کے قیام کے بعد پاکستان آئے۔

خیبرپختونخوا میں رواں سال 3 ہزار 911 افغان باشندے مختلف جرائم میں ملوث پائےگئے ہیں۔

بلوچستان میں مقیم افغان باشندوں کی تعداد ساڑھے آٹھ لاکھ کے لگ بھگ بتائی جارہی ہے، ایک اندازے کے مطابق ان میں سے ڈھائی لاکھ غیر قانونی طور پر مقیم ہیں۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

four − three =