جون 12, 2024

پاکستان عراق کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔ رانا ثنا اللہ

سیاسیات- پاکستانی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پاکستان عراق کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، ‏پاکستان اور عراق کے درمیان تعلقات مذہب اور مشترکہ اقدار پر مبنی ہیں۔

پاکستانی وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ خان سے عراق کے سفیر حامدعباس لفتہ نے ملاقات کی، داخلہ ‏ملاقات میں باہمی تجارت سمیت معاشی تعاون کو مزید بہتر بنانے پر اتفاق کیا گیا۔

وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پاکستان عراق کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، ‏پاکستان اور عراق کے درمیان تعلقات مذہب اور مشترکہ اقدار پر مبنی ہیں۔

رانا ثنا اللہ خان نے کہا کہ پاکستان عراقی افسران کو پولیس اور فرانزک کے شعبہ میں تربیت کی سہولت فراہم کر سکتا ہے۔

عراقی سفیر نے وزیر داخلہ کو عراق کے دورے کی دعوت دی، انہوں نے کہا کہ تقریباً دو لاکھ پاکستانی عراق زیارات کیلئے زندگی بھر کی جمع پونجی خرچ کرتے ہیں۔

وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے دونوں ممالک کے تعلقات کو آگے بڑھانے میں عراقی سفیر حامدعباس لفتہ کی بھر پور کاوشوں کو سراہا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

fifteen − 5 =