جولائی 23, 2024

پاکستان سعودی عرب اور ایران کے ساتھ مل کر خطے کی خوشحالی کے لیے کام کرے گا۔ دفتر خارجہ

سیاسیات- پاکستانی دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان سعودی عرب اور ایران کے ساتھ مل کر خطے کی خوشحالی کے لیے کام کرے گا۔

دفتر خارجہ کا کہنا تھا: ’ایران اور سعودی عرب دونوں برادر اسلامی ممالک ہیں۔ دونوں کے خوشگوار تعلقات کا پاکستان خیر مقدم کرتا ہے کیوں کہ پاکستان کی ہمیشہ سے یہی کوشش رہی ہے کہ دونوں کے تعلقات بہتر ہو جائیں اور اب پاکستان، سعودی عرب اور ایران کے ساتھ مل کر خطے کی بحالی کے لیے کام کرے گا۔‘

سعودی عرب اور ایران کے درمیان سفارتی تعلقات بحال ہونے کے بعد ایران نے سات سال بعد سعودی عرب میں اپنا سفارت خانہ کھولا ہے۔

اس سے قبل ہفتہ وار بریفنگ کے دوران دیگر خارجی معاملات پر ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے عراق کا پہلا دورہ مکمل کرلیا ہے اور اس دوران انہوں نے عراق میں سرکاری حکام، بزنس کمیونٹی سے ملاقات کی اور زیارات کا بھی دورہ کیا۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان نے عراق میں بحالی اور قیام امن کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے۔

ممتاز زہرا بلوچ نے بتایا کہ ’پاکستان، چین اور ایران کے درمیان انسداد دہشت گردی پر سہ فریقی مذاکرات ہو رہے ہیں، بیجنگ میں ہونے والے انسداد دہشت گردی مذاکرات میں پاکستانی وفد کی قیادت ڈی جی کاؤنٹر ٹیررازم کر رہے ہیں۔‘

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

four × one =