جولائی 27, 2024

پاکستان دیوالیہ ہوچکا عوام کو فوری ریلیف نہیں دیا جاسکتا: خواجہ آصف

سیاسیات- وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان دیوالیہ ہوچکا ہے عوام کو فوری ریلیف نہیں دیا جاسکتا۔

سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ ایک سے دو سال میں ملک کے معاشی حالات درست ہوں گے اور عوام کو بھر پور ریلیف ملے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ بہت بڑا طبقہ ٹیکس نہیں دیتا جن میں ریٹیلر اور ہول سیلر شامل ہیں، ٹیکس صرف چند لاکھ لوگ دیتے ہیں ، ان میں بھی بڑی تعداد تنخواہ دار طبقے کی ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ اربوں روپے کے ٹیکس کیسز عدالتوں میں برسوں سے زیر التوا ہیں،فیصلے نہیں ہو رہے۔ پاکستان دیوالیہ ہوچکا ہے عوام کو فوری ریلیف نہیں دیا جاسکتا۔

عدلیہ میں مداخلت سے متعلق ججز کےخط کےمعاملے پر ردعمل دیتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ مداخلت تو 75 سال سے جاری ہے، لیکن ضمیر اب جاگا ہے، ضمیر کس وجہ سے جاگا؟ اس بات کی بھی تحقیقات ہونی چاہیے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

18 − nine =