اکتوبر 25, 2024

پاکستان بدستور پناہ گزینوں کی میزبانی کرنے والے دنیا کے سب سے بڑے ممالک میں سے ایک ہے۔ اقوام متحدہ

سیاسیات-اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ بدستور پاکستان پناہ گزینوں کی میزبانی کرنے والے دنیا کے سب سے بڑے ممالک میں سے ایک ہے۔ پاکستان میں رہائش پذیر افغان شہریوں کی کل تعداد 3.7 ملین ہے۔

اقوامی متحدہ کے ذیلی ادارے یو این ہائی کمشنر برائے پناہ گزین کے جون 2023 تک کے اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں رہائش پذیر افغان شہریوں کی کل تعداد 3.7 ملین ہے جبکہ اس کے علاوہ گزشتہ 40 سال سے زائد عرصے کے دوران بے شمار غیر قانونی افغان شہریوں کی آمدورفت کا سلسلہ جاری ہے۔

اقوام متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق صرف 1.33 ملین رجسٹرڈ ہیں جب کہ سات لاکھ 75 ہزار مہاجرین بغیر اندراج کے رہائش پذیر ہیں، نئے اعداد و شمار کے مطابق 6 لاکھ نئے افغان پناہ گزین پاکستان میں داخل ہو چکے ہیں۔

غیر قانونی افغان شہری ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں منشیات اور دوسری غیر قانونی اشیاء کی اسمگلنگ میں ملوث ہیں، اس سے قبل بھی پاکستان میں رہنے کی جگہ دے کر پاکستان نے بہت نقصان اٹھا چکا ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

eighteen − one =