سیاسیات- پاکستان اور بھارت کے درمیان جوہری تنصیبات اور قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ کرلیا گیا۔
ترجمان دفترخارجہ کے مطابق یہ تبادلے 1988 اور1991 میں کیے گئے معاہدوں کی روشنی میں کیے گئے۔
دفترخارجہ نے بتایاکہ پاکستان کی جانب سے 231 بھارتی قیدیوں کی فہرست بھارتی ہائی کمیشن کودی گئی ہے جبکہ بھارتی وزارت خارجہ نے پاکستانی ہائی کمیشن دلی کو 418 پاکستانی قیدیوں کی فہرست دی۔
دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی قیدیوں میں 47 عام شہری، 184 ماہی گیرشامل ہیں جبکہ بھارت میں قید پاکستانیوں میں337 عام شہری اور 81 ماہی گیرشامل ہیں۔
ترجمان کے مطابق پاکستان نے بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ سزامکمل کرنے والےپاکستانیوں کوفوری رہا کرے۔