ستمبر 4, 2024

پاکستان اور ایران کے درمیان دو طرفہ تجارت کو بڑھانے، کثیرالجہتی فورمز پر تعاون جاری رکھنے پر اتفاق

سیاسیات- پاکستان اور ایران کے درمیان اتفاق ہوا ہے کہ دو طرفہ تجارت کو بڑھانے ، کثیرالجہتی فورمز پر تعاون جاری رکھنے اور مشترکہ تشویش کے عالمی اور علاقائی مسائل پر بات چیت کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا جائے گا۔ تہران میں دوطرفہ سیاسی مشاورت کا 12 واں دور، سیکرٹری خارجہ اسد مجیدکی ایرانی و زیر خارجہ ودیگر سےملاقاتیں،دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق پاکستان اور ایران کے دوطرفہ سیاسی مشاورت کا 12 واں دور تہران میں ہوا۔ سیکرٹری خارجہ ڈاکٹر اسد مجید خان اور ایرانی نائب وزیر خارجہ علی باقری نے دونوں ملکوں کی قیادت کی۔ ملاقات کے دوران پاکستانی سفیر رحیم حیات قریشی اور دونوں اطراف کے دیگر اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔فریقین نے دوطرفہ تعلقات کے تمام دائرہ کار پر بات چیت کی اور گزشتہ اجلاس کے فیصلوں پر عمل درآمد کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ اجلاس کے دوران دوطرفہ تجارت کو بڑھانے، متنوع بنانے اور توانائی، ٹرانسپورٹ روابط، تعلیم اور عوام سے عوام کے تبادلوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیااورعلاقائی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور باہمی دلچسپی کے شعبوں میں قریبی تعاون کو فروغ دینے کے لیے مشترکہ اقتصادی کمیشن اور مشترکہ تجارتی کمیٹی سمیت مختلف ادارہ جاتی میکانزم کے باقاعدہ اجلاس کی اہمیت پر زور دیا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

20 − 16 =