دسمبر 2, 2024

پاکستان اور ایران نے مشترکہ طور پر قرآن کی بے حرمتی کی مذمت کی۔ وزیر خارجہ

سیاسیات- وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبدالہیان سے بات کی ہے، ہم نے مشترکہ طور پر سوئیڈن میں قرآن پاک کی بےحرمتی کے گھناؤنے فعل کی مذمت کی۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ ایسے اسلاموفوبک واقعات مذہبی عدم برداشت، نفرت اور اشتعال انگیزی کو ہوا دیتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اس قسم کے واقعات کو کسی بھی بہانے جائز قرار نہیں دیا جاسکتا۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور ایران نے اسلاموفوبیا کا مقابلہ کرنے اور دیگر او آئی سی ملکوں سے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے دو طرفہ دلچسپی کے دیگر شعبوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

two × 2 =