جولائی 27, 2024

پاکستان اور امریکہ کے درمیان اسٹریٹجک معاہدہ طے پا گیا

سیاسیات- پاکستان اور امریکہ کے درمیان ڈھائی سال کی سردمہری کے بعد اسٹرٹیجک تعلقات کے حوالے سے بڑی پیش رفت ہوئی ہے۔

امریکہ کیساتھ انتہائی خصوصی اہمیت کا حامل اسٹریٹجک تعلقات کا 15سالہ معاہدہ طے پا گیا، 2005میں اسٹریٹیجک تعلقات کا معاہدہ 15سالہ مدت پوری ہونے پر اکتوبر 2020 میں ختم ہو گیا تھا،امریکہ کیساتھ اسٹریٹجک معاہدے کی باضابطہ منظوری پی ڈی ایم حکومت نے دی تھی۔

معاہدے کے تحت پاکستان اور امریکہ مشترکہ آپریشنز مشقیں اوربیسنگ کر سکیں گے،معاہدے کے بعد پاکستان امریکہ سے سیکیورٹی اور دیگر دفاعی الات خرید سکے گا، معاہدے سے پاکستان کی دنیا بھرمیں نیٹو فورسز کیساتھ کمیونیکیشن کی راہ بھی ہموار ہو گئی۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

nineteen − 19 =