جولائی 27, 2024

پاکستانی عازمین کے لیے مختصر دورانیے کا حج پیکج متعارف کرانے کا اعلان

سیاسیات- وزارت مذہبی امور نے پاکستانی عازمین کے لیے مختصر دورانیے کا حج پیکج متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔

نگراں وفاقی وزیر مذہبی امور انیق احمد نے بیان میں کہا کہ 2024 میں 18 سے 20 روز کا حج  پیکج بھی دیا جائے گا۔ مختصر حج یا 40 روز کے حج سے متعلق فیصلہ حجاج کرام خود کریں گے۔

وزیر مذہبی امور کا مزید کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہوگی کہ مختصردورانیے حج کے اخراجات جنرل حج کے برابر ہوں۔ عام طور پر حج کا پیکیج 35 سے 50 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے جس میں رہائشی ہوٹل، کھانے اور ٹرانسپورٹ کے اخراجات ملا کر مجموعی طور پر غیر معمولی خرچ ہو جاتا ہے۔

گزشتہ برسوں میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں اضافے کی وجہ سے عازمین کی بڑی تعداد کے لیے حج کے اخراجات ناقابل برداشت ہو چکے ہیں۔  یہی وجہ ہے کہ رواں سال 2023 میں پاکستانی شہریوں نے سرکاری قرعہ اندازی میں کوٹے سے بھی کم تعداد میں درخواستیں جمع کروائی تھیں۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

2 + 11 =