جولائی 20, 2024

پاکستانی سکیورٹی فورسز پر دہشت گردانہ حملہ، ایرانی سفارت خانے کی جانب سے شدید مذمت

سیاسیات-ایرانی سفارت خانے نے پاکستانی سکیورٹی فورسز پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ایرانی سرحد سے پنجگور میں دہشتگردی کی کارروائی میں سکیورٹی فورسز کے 4 اہلکار شہید ہوئے، دہشتگردوں نے سکیورٹی فورسز کے قافلے کو نشانہ بنانے کے لیے ایرانی سرزمین استعمال کی۔

رپورٹس کے مطابق ترجمان ایرانی سفارت خانہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستانی سکیورٹی فورسز پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

ترجمان ایرانی سفارت خانہ نے کہا کہ حملے میں پاکستانی سکیورٹی فورسز کے 4 جوان شہید ہوئے، ایرانی سفارت خانہ شہداء کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کرتا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ دہشت گردی پاکستان اور ایران کا مشترکہ دکھ ہے، دونوں ممالک دہشت گردی کے مذموم واقعات سے متاثر ہیں۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

6 + 8 =