دسمبر 2, 2024

پاکستانی زائرین سندھ سے اپنی گاڑیوں میں ایران جا سکیں گے

سیاسیات- پاکستان اور ایران کے شہری اپنی اپنی گاڑیوں میں ایک دوسرے کے ملکوں میں جا سکیں گے۔

اس سال سندھ سے بسوں اور اپنی گاڑیوں میں زائرین ایران جائیں گے، جو کراچی سے چاہ بہار پہنچیں گے۔

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ایران کے قونصل جنرل حسن نورین کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی، جس میں صحت اور ٹرانسپورٹ سیکٹر میں مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ وزیر خارجہ سے درخواست کریں گے کہ کراچی سے چاہ بہار راستہ کھولنے کی بات کریں۔

ایرانی قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ زائرین کو لے جانے کیلئے تین ہزار بسوں کی ضرورت ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

three × 3 =