دسمبر 12, 2024

پاسپورٹ کے حصول کے خواہش مند شہریوں کے لیے بڑی سہولت

سیاسیات- محکمہ پاسپورٹ کی جانب سے پاسپورٹ کے حصول کے خواہش مند شہریوں کے لیے بڑی شرط ختم کردی گئی ہے۔

محکمہ پاسپورٹ کی جانب سے شناختی کارڈ ایڈریس کی شرط ختم کردی گئی ہے جس کے بعد اب شہری پاکستان کے کسی بھی شہر میں موجود پاسپورٹ آفس  سے پاسپورٹ بنواسکیں گے۔

پاسپورٹ رولز میں ترمیم کا مراسلہ علاقائی دفاترکو بھیج دیا گیا ہے۔

مراسلے کے مطابق نئی پالیسی کے تحت شہریوں کو حدود کے دائرہ  اختیار  میں نرمی دی جائے گی، پاکستان کا کوئی بھی شہری کسی بھی شہر سے  پاسپورٹ کے لیے درخواست دے سکتا ہے۔

مراسلے میں کہا گیا ہےکہ  ایڈریس کی  بنیاد  پر پاسپورٹ  بنانےکی سہولت سے انکار نہیں کیا جائےگا۔

ڈی جی پاسپورٹ مصطفیٰ جمال قاضی کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ شہریوں کو درپیش مشکلات کے پیش نظر کیا گیا ہے، اب شہری کسی بھی شہر  سے پاسپورٹ  بنوانےکے اہل ہوں گے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

5 × four =