اگست 31, 2024

پاسپورٹ رولز میں ترمیم، شہری اب پاسپورٹ کسی بھی شہر سے بنوا سکیں گے

سیاسیات- وفاقی حکومت نے عوام کی سہولت کیلئے پاسپورٹ رولز میں ترمیم کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق پاسپورٹ رولز میں نئی ترمیم کے بعد شہری اب پاسپورٹ کسی بھی شہر سے بنواسکیں گے اور ترمیم کے بعد شناختی کارڈ کی طرز  پر پاسپورٹ بنایا جا سکےگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں قومی بینک کی کسی بھی شاخ میں پاسپورٹ فیس جمع کرائی جاسکے گی۔

ذرائع کے مطابق رولز میں ترمیم کی سمری وزارت داخلہ نے کابینہ کو بھجوا دی ہے اور کابینہ کی منظوری کے بعد پاسپورٹ رولز میں ترمیم کردی جائے گی۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

7 − six =