جولائی 21, 2024

پارٹی سے بے وفائی کرنے والوں کو ہرگز معافی نہیں دی جائے گی۔ پی پی پی

سیاسیات- پاکستان پیپلز پارٹی نے گزشتہ الیکشن میں بے وفائی کرنے والوں کو پارٹی ٹکٹ نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

پارٹی ذرائع نے کہا کہ یہ فیصلہ چیئرمین بلاول بھٹو کی صدارت میں منعقدہ اجلاس میں کیا گیا، فیصلے کی زد میں آنے والوں میں بڑے بڑے نام شامل ہیں جن سیاسی رہنماؤں نے پیپلز پارٹی کے ٹکٹ حاصل کرکے ریٹرننگ افسر کو جمع نہ کرائے تھے ان میں فردوس عاشق اعوان، قیوم جتوئی فیملی، شوکت بسرا، نوشیر لنگڑیال، کاشف نوید پنسوتہ ، ڈاکٹر جاوید گنجال سمیت دیگر شامل ہیں۔

ذرائع نے کہا کہ ان تمام رہنماؤں نے پارٹی میں دوبارہ شمولیت کے لیے سینئر پارٹی رہنماؤں سے سفارشیں کرائی ہیں لیکن بلاول بھٹو نے انکار کردیا ہے، یہ تمام رہنما پیپلز پارٹی چھوڑ کر تحریک انصاف میں چلے گئے تھے۔

چیئرمین کی ہدایت پر امیدواروں کی فہرستوں میں پارٹی چھوڑنے والوں کے نام شامل نہیں کیے جارہے اور انہیں ہرگز معافی نہیں دی جائے گی۔

ذرائع نے کہا کہ اس اعلیٰ سطح کے اجلاس میں آصف زرداری، یوسف رضا گیلانی، مخدوم احمد محمود، نئیر بخاری ، عبدالقادر شاہین، رخسانہ بنگش اور سنئیر رہنما شریک تھے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

nineteen + fourteen =