اکتوبر 9, 2024

ٹی ٹی پی سے کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے۔ خواجہ آصف

سیاسیات-وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہےکہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سےکوئی مذاکرات نہیں ہو رہے۔

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئےخواجہ آصف کا کہنا تھا کہ چمن بارڈر واقعےکے بعد افغان سرحد افغانستان کی طرف سے معذرت کے بعد کھولی گئی ہے، مزید بدمزگی سے بچنے کے لیے بارڈر سکیورٹی فورسز کی کمیٹیز بنادی گئی ہیں۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ افغانستان کی جانب سے عام شہریوں پر فائرنگ کی گئی جب کہ ہماری افواج نے افغانستان کی چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

16 + 17 =