دسمبر 12, 2024

ٹھٹھہ کی 40 میں سے 20 نشستوں پر پیپلز پارٹی کے امیدوار بلا مقابلہ منتخب

سیاسیات-ٹھٹھہ کے ضلع کونسل کی 40 نشستوں میں سے 20 پر پیپلزپارٹی کے امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوگئے۔

ٹاؤن کمیٹی گھوڑا باری اور گاڑھو میں پیپلزپارٹی کے تمام امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوگئے ہیں۔

ٹھٹھہ میں  40 یونین کونسلز میں سے پیپلزپارٹی کے 17 چیئرمین اور وائس چیئرمین بلا مقابلہ منتخب ہوگئے ہیں۔

میونسپل کمیٹی کے دو اراکین بھی بلامقابلہ منتخب ہوگئے ہیں جن کا تعلق پیپلز پارٹی سے ہے۔

پیپلزپارٹی کے 173 جنرل کونسلرز  بھی بلامقابلہ منتخب ہوچکے ہیں۔ ٹھٹھہ ضلع کی تین ٹاؤن کمیٹوں اور ضلع کونسل کی 20 نشستوں پر 15 جنوری کو مقابلہ ہوگا۔

یونین کونسلز اور جنرل کونسلزکی 120 نشستوں پر بھی مقابلہ ہوگا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

20 − 8 =