سیاسیات- آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ابوظبی میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان سے ملاقات کی جس میں دفاع اور فوجی امور میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال ہوا۔
آرمی چیف جنرل عاصم منیر متحدہ عرب امارات کے دورے پر ابوظبی پہنچے، اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید النہیان نے آرمی چیف کو پاک فوج کا سربراہ بننے پر مبارک باد دی اور فرائض کی ادائیگی میں کامیابی کی خواہشات کا اظہار کیا۔
اس موقع پر دونوں شخصیات نے پاک امارات دفاعی اور عسکری تعاون پرتبادلہ خیال کیا اور اس حوالے سے مشترکہ حکمت عملی پرگفتگو کی۔
ملاقات میں امارات کی قومی سلامتی کے مشیر اور نائب وزیراعظم سمیت اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔