اکتوبر 8, 2024

وفاق کی جانب سے پنجاب میں رینجرز اور ایف سی تعینات کرنےکا فیصلہ

سیاسیات- وفاق نے صوبہ پنجاب میں رینجرز اور ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی قانون نافذ کرنے والے ادارے صوبے میں آئین،قانون کی عملداری سے متعلق امورسرانجام دیں گے۔

وفاقی وزیر داخلہ  رانا ثنا اللہ نے چیف سیکرٹری، آئی جی پنجاب کو اپنے فرائض آئین، قانون کےمطابق ادا کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ کوئی بھی سرکاری افسر یا اہلکار آئین کے برعکس کسی بھی عمل کا حصہ نہ بنے۔

دوسری جانب وزارت داخلہ نے ڈی جی رینجرزپنجاب کو مراسلہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ رینجرز کو گورنر ہاؤس کی حفاظت کیلئے مامور کیا جائے۔

وزارت داخلہ نے حکم دیا کہ رینجرز کو گورنرہاؤس کی سکیورٹی کیلئے فوری طور پر تا حکم ثانی تعینات کیا جائے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

twenty + seven =