نومبر 3, 2024

وفاق کا بلوچستان کے ساتھ رویہ انتہائی غیر منصفانہ ہے۔ بزنجو

سیاسیات- وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ نیا این ایف سی ایواڑد نہ آنے سے بلوچستان کو 2017 سے اب تک تین سو ارب روپے کا نقصان ہوا ہے۔ بلوچستان کے ساتھ وفاق کا رویہ غیر منصفانہ ہے۔ ہم وفاق پر خوشی سے نہیں، بلکہ مجبور ہوکر تنقید کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا۔ وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ نیا این ایف سی ایوارڈ نہ آنے سے 2017 سے اب تک بلوچستان کو تین سو ارب روپے سے زیادہ کا نقصان ہو چکا ہے۔ پی پی ایل کے واجبات کا معاملہ بھی التوا کا شکار ہے۔ ایک وفاقی اکائی کے حق بجانب موقف پر ایک کمپنی کو ترجیح دینا وفاقی حکومت کا غیر دانشمندانہ فعل اور بلوچستان کے عوام کی توہین ہے۔ انکا کہنا تھا کہ ہمیں موجودہ حکومت اور خاص طور سے وزیراعظم شہباز شریف سے بہت امیدیں تھیں اور انہوں نے ہمارے موقف کو سنجیدگی سے بھی لیا۔

لیکن یہ بات سمجھ سے بالاتر ہے کہ متعلقہ وفاقی ادارے وزیراعظم کے احکامات کو اہمیت کیوں نہیں دے رہے ہیں۔ بلوچستان کے ساتھ وفاق کا رویہ غیر منصفانہ ہے۔ مسلسل اور متعدد بار رابطوں کے باوجود تاحال کوئی مثبت نتیجہ نہیں نکلا ہے۔ ایسے رویوں سے دوریاں اور غلط فہمیاں پیدا ہوتی ہیں۔ جو وفاق کے لئے ٹھیک نہیں ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا ہم اگر وفاق کے رویوں پر ردعمل دیتے ہیں، تو اسکی وجہ یہ ہی ہے کہ ہم مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔ ہم خوشی سے تنقید نہیں کرتے مجبور ہوکر کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ این ایف سی پر بھی وفاق کا رویہ سمجھ سے بالاتر ہے۔ یہ ایک آئینی تقاضہ ہے کہ ہر پانچ سال بعد نیا این ایف سی ایوارڈ ہو۔ نیا این ایف سی ایوارڈ 2015 سے لازم ہے۔ لیکن گزشتہ 8 سال سے اس آئینی شق کو پامال کیا جا رہا ہے۔ جس کا سب سے زیادہ نقصان بلوچستان کو ہو رہا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ جہاں آج کل ہر جگہ آئینی تقاضوں کا خوب چرچا ہے، تو پھر این ایف سی کے آئینی تقاضے کو کیوں نظرانداز کیا جا رہا ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

3 × one =