جولائی 24, 2024

وفاقی وزراء کی نگراں سیٹ اپ کے لئے مولانا فضل الرحمن کے گھر بیٹھک

سیاسیات-وفاقی وزرا نے نگران سیٹ اپ سے متعلق باضابطہ مشاورت کے لیے مولانا فضل الرحمان کے گھر بیٹھک لگالی۔

ترجمان جے یو آئی کے مطابق نگران سیٹ اپ کے لیے باضابطہ مشاورت شروع کردی گئی ہے، اس سلسلے میں مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر  اسحاق ڈار، سعد رفیق اور ایاز صادق پر مشتمل وزارتی ٹیم نے ملکی سیاسی صورت حال، اسمبلی کی مدت اور نگران سیٹ اپ پر مشاورت کی۔

اس سے پہلے وزیر اعظم شہباز شریف کی صدارت میں مسلم لیگ (ن) کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس میں ہوا جس میں اسمبلیوں کی تحلیل سے متعلق پیپلز پارٹی کی تجویز پر غور  کیا گیا اور اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ نگراں سیٹ اپ کے لیے تمام جماعتوں سے مشاورت کی جائے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

five + 2 =