جولائی 20, 2024

وزیر خارجہ کی نجف اشرف میں آیۃ اللہ العظمی حافظ بشیرحسین نجفی دام ظلہ سے ملاقات

سیاسیات- وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے نجف اشرف عراق میں آیۃ اللہ العظمی حافظ بشیرحسین نجفی دام ظلہ سے ملاقات کی۔ آیت اللہ بشیر حسین نجفی نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی مملکتوں کو باہمی تعلقات کو مزید فروغ دینے کی کوششیں کرنی چاہئے اور امت مسلمہ کو درپیش مسائل میں ان کے مواقف بھی متحد ہونے چاہئے۔ مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے عراق اور پاکستان کے درمیان باہمی تعلقات کو مزید فروغ دینے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں اور وہاں کی عوام کی مصلحتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے باہمی تعلقات کو مزید بہتر کرنے کے لئے مشترک کوششیں کرنی چاہئیں تاکہ عوام کی خدمت کا سلسلہ جاری و ساری رہے۔ انہوں نے دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی تعلقات کو مزید بہتر کرنے پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ اس سے دونوں ملکوں کے اقتصاد اور تجارت کو فروغ ملے گا اور یہ دونوں ملکوں کی عوام کے حق میں بہتر ہے۔

انہوں نے مزید فرمایا کہ ہر ان تحرکات کا ڈٹ کر مقابلہ کریں کہ جو عوام کی صف کو منتشر کرنا چاہتے ہیں یا تفرقے اور شدت پسندی کو پنپنے دیتے ہیں۔ انہوں نے مزید فرمایا کہ تمام مشکلات کو حل کیا جائے اور پاکستان کی خارجہ پالیسی کو مزید بہتر بنایا جائے اور ایک فعال ڈپلومیٹک عمل کے ذریعہ اسلامی مملکتوں اور پوری دنیا کےساتھ تعلقات کو بہتر کیا جائے۔ واضح رہے کہ اس وفد میں ارکان پارلیمنٹ کے ساتھ ساتھ وزیر بلدیات سندھ ناصر شاہ، وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن، سابق وزیر ندیم افضل چن، وزیر مملکت اور ترجمان پاکستان پیپلز پارٹی فیصل کریم کنڈی، عراق میں پاکستان کے سفیر  اور  پاکستان میں عراقی سفیر شامل تھے۔ پاکستانی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کا حسنِ استقبال پر شکریہ ادا کیا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

three × 3 =