جولائی 27, 2024

وزیر اعلی خیبر پختونخواہ نے منگل کو اسمبلی تحلیل کرنے کا اعلان کر دیا

سیاسیات- وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے صوبائی اسمبلی تحلیل کیلئے سمری منگل کے روز گورنر کو ارسال کرنے کا اعلان کردیا۔

محمود خان نے ٹوئٹ کیا کہ قائد عمران خان کے حکم کے مطابق خیبر پختونخوا اسمبلی کی تحلیل کیلئے سمری بروز منگل گورنر کو ارسال کردی جائے گی۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ انشاءاللہ تحریک انصاف دوتہائی اکثریت سے دوبارہ حکومت میں آئے گی۔

واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی گزشتہ روز تحلیل ہوچکی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری گورنر کو ارسال کی تھی جس پر بلیغ الرحمان نے مقررہ وقت میں دستخط نہیں کیے اور پھر قانون کے مطابق اسمبلی از خود تحلیل ہوگئی۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

thirteen − four =