ستمبر 4, 2024

وزیر اعظم کا لطیف آفریدی کے قتل پر اظہار افسوس، خیبرپختونخواہ میں امن و امان کی بگڑتی صورت حال پر تشویش کا اظہار

سیاسیات-وزیراعظم شہباز شریف نے سینیئر قانون دان لطیف آفریدی کے قتل پر اظہار افسوس کرتے ہوئے خیبرپختونخوا(کے پی) میں امن و امان کی بگڑتی صورت حال  پر تشویش کا اظہارکیا ہے۔

ایک بیان میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں امن وامان کی بگڑتی صورت حال انتہائی تشویش ناک ہے،صوبائی حکومت دہشت گردی کرنے والوں کو قانون کے مطابق عبرت ناک سزا دلائے۔

سابق صدر آصف زرداری نے  بھی افسوس کا اظہارکرتے ہوئےکہا کہ لطیف آفریدی کی جمہوریت کی بحالی کےلیے جدوجہد ناقابل فراموش ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کا کہنا ہےکہ ایک دن میں راولپنڈی اورپشاور میں 2  وکلا کو نشانہ بنایا گیا،خیبرپختونخوا میں امن وامان کی صورت حال الارمنگ ہے، صوبائی حکومت سیاسی جوڑ توڑ کے بجائے امن وامان پر توجہ دیتی تویہ صورت حال نہ ہوتی۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

twenty − one =