سیاسیات-مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان کے لیے گدا گری کررہے ہیں جس پر ہمیں فخر ہونا چاہیے۔
عالمی ڈونر کانفرنس پر ہونے والی تنقید کا ردعمل دیتے ہوئے چوہدری شجاعت نے کہا کہ شہباز شریف اور بلاول کو ہر روز فقیر کہا جارہا ہے،
وزیراعظم گداگری پاکستان کے لیے کررہے ہیں، جس پر فخر ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ معاشی صورت حال بہتر بنانے کی خاطر وزیراعظم پیسے مانگ رہے ہیں، اگر قوم اور ملکی معیشت کی خاطر یہ کام چوک پر کھڑے ہوکر ک پڑے تو فخر ہونا چاہیے‘۔
چوہدری شجاعت نے مزید کہا کہ وزیراعظم اور وزیر خارجہ پاکستان کیلیے جو نیک کام کررہے ہیں ہم بھی اُن کے ساتھ ہیں۔ وزیراعظم پر گدا گری کے الزامات لگانے والے اپنا قد بڑا کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ دو روز قبل جینیوا میں ہونے والی عالمی کانفرنس میں مختلف ممالک نے سیلاب متاثرین کی امداد اور بحالی کیلیے پاکستان کو 9 ارب 70 کروڑ ڈالرز سے زائد امداد دینے کا وعدہ کیا گیا تھا۔