جولائی 21, 2024

وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے لئے پی ٹی آئی کی حکمت عملی

سیاسیات-وزیراعظم شہباز شریف کو ممکنہ اعتماد کے ووٹ لینے کے لیے پاکستان تحریک انصاف کی حکمت عملی سامنے آئی ہے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ایک نجی ٹی وی انٹرویو کے دوران کہا تھا پرویز الٰہی نے پنجاب اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لے لیا، اب ہم شہباز شریف کو ٹیسٹ کریں گے، اب شہباز شریف کو اعتماد کا ووٹ لینا ہو گا۔

دوسری جانب عمران خان نے آج لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے نگران سیٹ اپ کے لیے دوبارہ قومی اسمبلی میں جانے کا عندیہ بھی دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے شہباز شریف کے ممکنہ اعتماد کے ووٹ کے حوالے سے حکمت اپنائی ہے کہ منحرف ارکان کو اعتماد کے ووٹ کے عمل میں حصہ لینے سےآئینی طور پر روکا جائے گا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ پی ٹی آئی آئی کے 22 ارکان قومی اسمبلی کو ایوان میں بھیجے جانے کا امکان ہے، پارٹی کے اکثریتی فیصلے کی خلاف ورزی پر منحرف ارکان کے خلاف نااہلی کی کاروائی شروع ہو گی۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

two × 1 =