مارچ 25, 2025

وزیراعظم کی سعودی ولی عہد کی دعوت افطار میں شرکت، تجارتی اور سرمایہ کاری امور پر گفتگو

سیاسیات- عمرہ کی ادائیگی کے لیے مکہ مکرمہ میں موجود وزیراعظم شہباز شریف کو سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے افطار کی خصوصی دعوت دی۔

وزیراعظم شہباز شریف اور وفد کا سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے استقبال کیا۔

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے وزیراعظم شہباز شریف کے اعزاز میں افطار ڈنر دیا۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور باہمی امور پر تبادلہ خیال بھی ہوا۔ پاک سعودی تجارتی اور سرمایہ کاری کے امور پر بھی گفتگو کی گئی۔

مکہ مکرمہ کے الصفا پیلس میں سعودی ولی عہد کی جانب سے دی گئی دعوت افطار میں وزیراعظم شہباز شریف کے علاوہ بحرین کے ولی عہد بھی شریک ہوئے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

one × two =