جون 17, 2024

واپڈا کے گریڈ 17 سے 22 تک افسران کے لیے فری یونٹ ختم کرنے کا فیصلہ

سیاسیات- وفاقی حکومت نے واپڈا کے گریڈ 17 سے 22 تک آفسران کے لیے فری یونٹ ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

وزارت پاور کی جانب سے دی گئی بریفنگ میں کہا گیا کہ وفاقی کابینہ کو آئندہ اجلاس میں سمری بھیجی جائے گی جس میں فری یونٹ ختم کرکے انہیں تنخواہ میں کچھ اضافی رقم فراہم کی جائے گی۔

علاوہ ازیں چوری کی مد میں لائن لاسز 201 ملین روپے تک پہنچ چکا ہے اس کے لیے قانون بنانے کے لیے حکمت عملی اختیار کی جائے گی۔ وزارت پاور کے مطابق فاٹا میں 5 کروڑ جبکہ آزاد کشمیر میں 6 کروڑ 50 لاکھ بل ادا نہیں کرتے۔

وزارت پاور کے مطابق کوئٹہ کے 29 ہزار ٹیوب ویل بل نہیں دیتے جبکہ پاکستان کے 3 کروڑ 50 لاکھ صارفین 40 لاکھ ایئر کنڈیشنر استعمال کرتے ہیں، ایسے علاقے ہیں جہاں لوگوں نے بل کی ادائیگی نہ کرنے کی قسم کھائی ہے۔

وزارت کے مطابق حکومت کی رٹ کا مسئلہ ہے، ہمارے کچھ اسٹاف کے لوگ بھی ملوث ہیں، شمسی توانائی ٹیلی میٹرنگ ختم کرنا پڑے گی۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

20 + fourteen =