اکتوبر 9, 2024

ن لیگ پنجاب میں وزارت اعلی کی زیادہ حق دار ہے۔ آصف زرداری

سیاسیات- سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہےکہ پنجاب اسمبلی میں ن لیگ کے ارکان کی تعداد زیادہ ہے اور وزارتِ اعلیٰ ان کا حق ہے۔

اپنے بیان میں سابق صدر کا کہنا تھاکہ میرے لیے حمزہ شہباز اوربلاول بھٹو میں کوئی فرق نہیں، حمزہ شہباز  میرے لیے بلاول بھٹوسے کم نہیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں ن لیگ ارکان کی تعداد زیادہ ہے لہٰذا پنجاب میں وزارتِ اعلیٰ ان کا حق ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ سابق صدر پنجاب میں وزارت اعلیٰ پیپلزپارٹی کو دلانے کیلئے سرگرم ہیں اور پی پی کے حسن مرتضیٰ سمیت 3 افراد کے نام وزارت اعلیٰ کی دوڑ میں شامل ہیں۔

تاہم اب ان خبروں کی تردید ہوگئی ہے۔

 

 

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

6 − six =