جنوری 15, 2025

نیتن یاہو کو سرکاری سطح پر دہشتگرد قرار دیا جائے۔ تحریک لبیک

سیاسیات- تحریک لبیک پاکستان کے کارکنوں نے فیض آباد کے مقام پر دھرنا دے دیا، فلسطین تک طبی و غذائی امداد پہنچانے اور اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو سرکاری سطح پر دہشتگرد قرار دینے کا مطالبہ کردیا۔

تحریک لبیک کی جانب سے فلسطینیوں سے اظہاریکجہتی کے لیے لیاقت باغ سے فیض آباد تک مارچ کیا گیا۔ مارچ کے اختتام پر دھرنے کا اعلان کردیا گیا۔

تحریک لیبک کے کارکن بڑی تعداد میں فیض آباد پہنچ گئے ہیں۔امیر ٹی ایل پی حافظ سعد رضوی دھرنےکی قیادت کر رہے ہیں۔

حافظ سعد رضوی کا کہنا ہے کہ مطالبات کی منظوری تک دھرنا جاری رہےگا، اسرائیلی مصنوعات کا سرکاری بائیکاٹ کیے جانے تک فیض آباد پر بیٹھیں گے۔

حافظ سعد رضوی کا کہنا ہے کہ فلسطین تک طبی و غذائی امداد پہنچائی جائے، نیتن یاہو کو سرکاری سطح پر دہشت گرد قرار دیا جائے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

13 + nineteen =