ستمبر 15, 2024

نگراں وزیراعظم کے لئے مختلف نام سامنے آگئے، قرعہ کس کے نام نکلے گا

سیاسیات- نگراں وزیراعظم کی تقرری کے معاملے میں مختلف سیاسی پارٹیوں کی طرف سے اپنے اپنے راہنماوں کے نام نگران وزیراعظم کے لے تجویز کر دیئے گئے۔

نگراں وزیراعظم کی تقرری کا معاملہ، قرعہ کس کے نام نکلے گا۔؟ نام سامنے آ گئے۔ ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے گورنر سندھ کامران ٹیسوری، نیشنل پارٹی کی جانب سے بلوچستان سے جسٹس ریٹائرڈ شکیل بلوچ کا نام تجویز کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق حفیظ شیخ، شاہد خاقان عباسی، جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کا نام بھی زیر غور ہے، فواد حسن فواد، رؤف شیخ، ذوالفقار مگسی کے ناموں پر بھی نگران وزیر اعظم کے لئے غور و خوض کیا جا رہا ہے۔ کچھ حلقوں کی جانب سے محسن نقوی کا نام بھی بطور نگراں وزیراعظم تجویز کیا گیا ہے، ڈاکٹر عشرت العباد کا نام بھی نگراں وزیراعظم کیلئے زیر غور ہے۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف کا نام بھی زیرگردش ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

4 × five =