جولائی 20, 2024

نگران وزیر خارجہ کا ایرانی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

سیاسیات-نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے ایران کے وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو کی، وزیر خارجہ نے دو طرفہ اہمیت کے امور اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نگران وزیر خارجہ نے غزہ کی سنگین صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا۔ نگران وزیر خارجہ نے غزہ کا محاصرہ ختم کرنے اور جنگ بندی کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ غزہ کے لوگوں کو طبی سامان سمیت بلاتعطل انسانی امداد کی فراہمی یقینی بنائے جائے۔

ترجمان وزارت خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ نے مسئلہ فلسطین کے منصفانہ حل اور قیام امن کے لئے سفارتی کوششوں کے دوبارہ آغاز پر زور دیا۔ وزیر خارجہ نے 15 دسمبر کو جنوب مشرقی ایران میں دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کی۔ دہشت گردانہ حملے میں متعدد ایرانی سکیورٹی اہلکار جاں بحق ہوئے تھے۔ دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان ایران برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

one × two =