جولائی 20, 2024

نگران وزیر اطلاعات بلوچستان کا امریکہ کو اڈے دینے سے متعلق تجویز پر تبصرے سےگریز

سیاسیات- بلوچستان کے نگران وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے افغانستان میں فضائی کارروائی کے لیے امریکہ کو اڈے دینے سے متعلق تجویز پر سوال کا جواب دینے سےگریز کیا۔

کوئٹہ میں میڈیا بریفنگ کے دوران صحافی نےسوال کیا کہ افغانستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو  نشانہ بنانے کے لیے امریکہ کو ڈرون بیسز کی فراہمی سے متعلق ان سے منسوب پیشکش اخبار میں شائع ہوئی ہے۔

اس پر نگران وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے جواب دینے سے گریز کرتے ہوئے  “نو کمنٹس” کہہ دیا۔

خیال رہے کہ جان اچکزئی سے منسوب بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے اور صارفین کی جانب سے ان پر کڑی تنقید کی جارہی ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

18 − 1 =