سیاسیات-گورنر بلوچستان عبدالولی کاکڑ نے نگران وزیراعلیٰ کے لیے علی مردان ڈومکی کے نام کی منظوری دیدی۔
نگران وزیراعلیٰ بلوچستان کے لیے علی مردان ڈومکی کا نام حکومت اور اپوزیشن کی پارلیمانی کمیٹی نے فائنل کیا تھا جس کی سمری اسپیکر بلوچستان اسمبلی نے منظوری کے لیے گورنر کو بھجوائی تھی۔
اب گورنر ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ حکومت بلوچستان اور اپوزیشن کی پارلیمانی کمیٹی کی سفارش پر علی مردان ڈومکی کی بطور نگران وزیراعلیٰ تقرری کی منظوری دیدی ہے۔
یاد رہے کہ نگران وزیراعلیٰ بلوچستان کے لیے حکومت اور اپوزیشن کسی ایک نام پر اتفاق نہیں کر سکے تھے جس کے بعد معاملہ پارلیمانی کمیٹی کے سپرد کر دیا گیا تھا۔