دسمبر 7, 2024

نویں جماعت کے امتحان میں ٹیچر کی رشوت لینے کی ویڈیو منظرعام پر آ گئی

سیاسیات- سانگھڑ کے سرکاری اسکول میں نویں جماعت کے امتحان میں ٹیچر کی رشوت لینے کی ویڈیو منظرعام پر آ گئی۔

ویڈیو میں سرکاری ٹیچر کو طالب علم سے رشوت لیتے دیکھا جاسکتا ہے۔

اس حوالے سے طالبعلموں  کا کہنا ہے کہ  پاس کرانے کے لیے ٹیچر نے فی طالب علم 500 روپے وصول کیے۔

ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد محکمہ تعلیم  سندھ نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اسکول ٹیچر  کو معطل کر دیا اور معاملے کی انکوائری شروع کر دی۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

eleven − 5 =