جولائی 27, 2024

نواز شریف کے سینے میں اب بھی درد رہتا ہے، رپورٹ

سیاسیات- نواز شریف کی بیماری سے متعلق رپورٹ لاہور ہائی کورٹ میں جمع کرادی گئی جس میں برطانوی اسپتال نے کہا ہے کہ نواز شریف کے سینے میں اب بھی درد اٹھتا ہے انہیں لندن اور پاکستان میں چیک اپ کرانے کی ضرورت ہے۔

ن لیگ کے وکیل امجد پرویز نے رجسٹرار آفس میں نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ جمع کرائی جو کہ برطانوی معالج  کی جانب سے تیار کی گئی ہے جسے برطانیہ کے رائل برمپٹن ہسپتال نے جاری کیا ہے۔

رپورٹ میں برطانوی ڈاکٹر نے کہا کہ نواز شریف اب بھی دل کے عارضے کے مسائل لاحق ہیں، نواز شریف کو کورونا اور دل کی تکلیف کے سبب پاکستان کے لیے سفر سے روکا گیا تھا، نواز شریف کو لندن اور پاکستان میں ابھی بھی فالو اَپ چیک اَپ کی ضرورت ہے، نواز شریف کو ابھی بھی سینے میں درد رہتا ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

11 + eighteen =