ستمبر 1, 2024

نواز شریف کی آخری حکومت جانےکی بڑی وجہ راحیل شریف کو ایکسٹینشن نہ دینا تھی۔ عباسی

سیاسیات-مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے دعویٰ کیا ہے کہ نواز شریف کی آخری حکومت  جانےکی بڑی وجہ اس وقت کے آرمی چیف راحیل شریف کو ایکسٹینشن نہ دینا تھی۔

پروگرام ٹاک شاک میں اعزاز سید کے ساتھ گفتگو میں شاہد خاقان عباسی نے دعویٰ کیا کہ ہماری جانب سے راحیل شریف سے ایکسٹینشن اور بہت سے وعدے کیےگئے تھے۔

شاہد خاقان عباسی کے مطابق نواز شریف ایکسٹینشن نہ دینے کے معاملے پر بالکل کلیئر تھے تاہم جب وعدے پورے نہ ہوئے توخرابی شروع ہوگئی، ڈان لیک بھی آگیا اور  پانامہ لیک بھی۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

three + seven =