جولائی 23, 2024

نواز شریف اور فضل الرحمان کے درمیان رابطہ، نگران سیٹ اپ کے حوالے سے مشاورت

سیاسیات- مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے درمیان رابطہ ہوا ہے جس میں دونوں رہنماؤں کے درمیان نگران سیٹ اپ کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔

ن لیگی ذرائع نے بتایا ہے کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان نگران وزیراعظم کے ناموں کے لیے مشاورت ابھی جاری ہے۔ ن لیگ کے قائد نواز شریف نے مولانا فضل الرحمان کے تحفظات دور کرتے ہوئے انہیں یقین دہانی کرائی ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کو لے کر چلیں گے۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ کے قائد نواز شریف نے وزیراعظم شہباز شریف کو جلد اتحادی جماعتوں کے سربراہان کا اجلاس بلانے کی ہدایت کی ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل دبئی میں پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی قیادت کے درمیان ملاقاتوں اور فیصلوں کے حوالے سے خبریں سامنے آئیں تھیں جس پر فضل الرحمان نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں شریک کیے بغیر فیصلے کیے جارہے ہیں، پی ڈی ایم بے خبر ہے، انہوں ںے اظہار ناراضی بھی کیا تھا جس پر نواز شریف نے ان سے رابطہ کرکے ان کے تحفظات دور کرنے کی کوشش کی ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

16 + 6 =