دسمبر 14, 2024

ناقابل تسخیر دفاع کی جانب پیش قدمی، پاکستان کا گائیڈڈ راکٹ سسٹم کا کامیاب تجربہ

سیاسیات- پاکستان نے ناقابل تسخیر دفاع کی جانب سے ایک اور قدم بڑھاتے ہوئے فتح 2 گائیڈڈ راکٹ سسٹم کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ پاکستان نے فتح 2 گائیڈڈ راکٹ سسٹم کا کامیاب تجربہ کیا جس کی رینج 400 کلومیٹر ہے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ تجربے کا مقصد لانچ کی مشقوں اور طریقہ کار کو مکمل کرنا تھا، فتح ٹو جدید ترین نیوی گیشن سسٹم سے لیس ہے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق فتح ٹو درستی سے اہداف کو نشانہ بنانے اور کسی بھی میزائل دفاعی نظام کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتا ہے، فتح ٹو راکٹ سسٹم کو پاکستان کے آرٹلری ڈویژنز میں شامل کیا جا رہا ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ راکٹ سسٹم پاک فوج کے روایتی ہتھیاروں کی رسائی اور مہلکیت کو نمایاں طور پر اپ گریڈ کرے گا، فتح 2 انتہائی درستگی کےساتھ اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق چیف آف جنرل اسٹاف اور مسلح افواج کے اعلیٰ افسران نے تجربے کا مشاہدہ کیا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

two × 3 =