اکتوبر 22, 2024

نادرا کی ب فارم کے متعلق وضاحت

سیاسیات-نادرا نے ب فارم کے اجراء سے متعلق وضاحت کردی

نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نےکہا ہے کہ ب فارم  کے اجراء کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

ایک وضاحتی بیان میں ترجمان نادرا کا کہنا تھا کہ ب فارم کے اجراء کی پالیسی میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی زیرغور  نہیں ہے۔

ترجمان کا کہنا ہےکہ پیدائش کے اندراج  اور ب فارم بنوانے کے لیے بچوں کی عمر کی مختلف حدود  مقرر  ہیں، بچوں کی عمر کی مختلف حدودکو  ڈیڈلائن سے تشبیہ دینا درست نہیں۔

ترجمان نادرا کے مطابق بعض حلقوں کے سوشل میڈیا پر اس سے متعلق بیانات حقائق کے منافی ہیں، ذمہ دار شہری ہونےکا  تقاضہ ہےکہ  ایسی  بے بنیاد خبریں پھیلانے سے گریز کیا جائے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

14 − eleven =