جولائی 27, 2024

نادرا میں 14 ارب روپے کی کرپشن کا انکشاف

سیاسیات-نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا)  میں اسمارٹ کارڈ، آئرس اور مردم شماری ٹیبلٹس کی خریداری میں 14 ارب روپے کی کرپشن کا انکشاف ہوا ہے۔

پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس چیئرمین نورعالم خان کی زیرصدارت  ہوا جس میں نادرا میں کرپشن کا خط پیش کیا۔

نادرا ملازمین کا خط چیئرمین پی اے سی، سیکرٹری داخلہ، چیئرمین نیب اور ڈی جی ایف آئی اے کو  موصول ہوا ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ نادرا اسمارٹ کارڈ، مردم شماری ٹیبلیٹس کی خریداری میں14 ارب کی کرپشن ہوئی ہے۔

نور عالم خان نے کہاکہ صرف چیئرمین نادرا نے استعفیٰ دیا، دیگرافسران عہدوں پرکام کر رہے ہیں، سیکرٹری داخلہ نے ہاتھ کھڑے کردیے ہیں وہ بے بس نظرآئے، ملازمین نے خط کے ذریعے کرپشن کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

اس حوالے سے ایف آئی اے حکام کا کہنا تھاکہ کرپشن پرسابق چیئرمین نادرا کا بیان رکارڈ کرلیا گیا ہے اورانکوائری کیلئے جے آئی ٹی بنائی جارہی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں نادرا کے سابق چیئرمین طارق ملک نے اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے تھے اور وزیراعظم شہباز شریف نے ان کا استعفیٰ منظور کرلیا تھا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

18 + twenty =