نومبر 3, 2024

میئر کراچی بننے کے لئے کسی جماعت کو واضح اکثریت نہ ملی، نمبر گیم اہمیت اختیار کر گیا

سیاسیات-کون بنے گا میئر کراچی ؟ کسی جماعت کو واضح اکثریت نہ ملنے سے نمبر گیم اہمیت اختیار کر گیا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے دو یوسیز کے نتائج میں درستی کے بعد جماعت اسلامی کی نشستیں 88 ہوگئیں۔

پیپلزپارٹی کراچی میں 91 نشستوں کے ساتھ بدستور پہلے نمبر پر، تحریک انصاف 40 نشستوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

جانچ پڑتال میں ایک یوسی پیپلزپارٹی اور ایک تحریک انصاف کی کم ہوئی ہے۔ ن لیگ کی7، جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کی 3 اور تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کی 2 نشستیں ہیں۔ مہاجر قومی موومنٹ نے ایک نشست جیتی ہے۔

تحریک انصاف، جماعت اسلامی کی سپورٹ کا اشارہ دے چکی ہے جبکہ  جماعت اسلامی نے پیپلزپارٹی سے مذاکرات کیلئے نتائج کی درستی کی شرط رکھ دی ہے۔

ادھر پیپلز پارٹی حیدرآباد میں 93 یوسیز جیت کر اپنا میئر لانے کی پوزیشن میں آگئی ہے۔

خیال رہے کہ الیکشن کمیشن سندھ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ روز کراچی کی  235 یو سیز کی غیر حتمی پارٹی پوزیشن جاری کی گئی تھیں، تمام 235 یو سیز کے حتمی نتائج مرتب کیے جارہے ہیں، حتمی نتائج کے بعد حتمی پارٹی  پوزیشن کا اعلان کیا جائے گا۔

حیدر آباد ڈویژن کی صورتحال

حیدرآباد کی 160یونین کمیٹیز  میں سے 94 پر  پیپلزپارٹی، 39پر تحریک انصاف اور 16 پر آزاد امیدوار کامیاب ہوگئے۔

حیدر آباد ڈویژن کے دیگر  8 اضلاع دادو، ٹھٹھہ، سجاول، مٹیاری، بدین، ٹنڈو الٰہ یار، ٹنڈو محمد خان اور جامشورو کی 325 یونین کونسلز میں سے  پیپلزپارٹی 282 نشستیں اپنے نام کرنےمیں کامیاب رہی۔

تحریک انصاف کو 10 اور آزاد امیدواروں کو  19نشستوں پرکامیابی ملی۔ گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کو مجموعی طور پر6، تحریک لبیک پاکستان کو 2، جماعت اسلامی، جمعیت علمائے اسلام (جے یوآئی) اور سندھ یونائیٹڈ پارٹی ایک ایک نشست پرجیت سکی۔

ڈویژن کے 8اضلاع میں ضلع کونسل کا چیئرمین اور  وائس چیئرمین بھی جیالا ہوگا، پیپلز پارٹی حیدرآباد میں میئر اور  ڈپٹی میئر  بنائے گی، ڈویژن بھر کی 485 نشستوں میں سے 14 کے نتائج جاری نہیں کیےگئے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

5 × five =