جولائی 21, 2024

مہنگائی سے پریشان عوام کے لیے ایک اور بری خبر،چینی اور آٹا مزید مہنگا

سیاسیات- مہنگائی سے پریشان عوام کے لیے چینی اور آٹا مزید مہنگا ہوگیا ہے۔

لاہور، کراچی، کوئٹہ اور  پشاور سمیت کئی شہروں میں آٹے اور چینی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، کراچی میں ہول سیل میں چینی 137 روپے کلو فروخت کی جارہی ہے۔

کراچی میں گندم کا فی کلو بھاؤ چار سے پانچ روپے کم ہوکر 129 روپے پر آگیا ، لیکن اس کے باوجود شہر میں آٹا مہنگا ہوا ہے ۔

کوئٹہ میں ایک کلو چینی 10 روپے کے اضافے کے بعد 150 روپے کی ہوگئی، پشاور میں ایک کلو چینی 135 روپے میں دستیاب ہے۔

لاہور میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 50 روپے اضافے کے بعد 2 ہزار 850 روپے ہوگئی۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

three × 1 =