دسمبر 2, 2024

مچھ اور کولپور حملے کی تفصیلات جاری، 24 دہشتگرد ہلاک

سیاسیات- آئی ایس پی آر نے بلوچستان کے علاقے مچھ اور کولپور کمپلیکس پر دہشتگردوں کے حملے کی تفصیلات جاری کردیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دہشتگردوں کے حملے کو بہادری سے پسپا کیا،کلیئرنس آپریشن کے دوران گزشتہ 3 دن میں 24 دہشتگرد ہلاک کیے گئے، ان دہشتگردوں کو سرچ آپریشن کے دوران مارا گیا۔

آئی ایس پی آر کا بتانا ہےکہ ہلاک دہشتگردوں میں شہزاد بلوچ، عطاءاللہ، صلاح الدین اور عبدالودود شامل ہیں جب کہ ہلاک ہونے والے باقی دہشتگردوں کی شناخت کی جارہی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے 4 اہلکار شہید ہوئے جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں 2 شہری بھی شہید ہوئے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

three × 4 =