نومبر 3, 2024

موجودہ منظر نامے میں الیکشن تباہی اور مذاق ثابت ہوں گے۔ عمران خان

سیاسیات- پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے جیل سے لکھے گئے مضمون میں کہا ہے کہ موجودہ منظر نامے میں اگر الیکشن ہوئے بھی تو وہ ایک تباہی اور مذاق ثابت ہوں گے۔

برطانیہ سے چھپنے والے مایہ ناز ماہوار رسالے دی اکانومسٹ میں جمعرات کو چھپنے والے ان کے ایک مضمون میں عمران خان نے کہا کہ ’پی ٹی آئی کو انتخابی مہم چلانے کے بنیادی حق سے محروم رکھا جا رہا ہے۔

’الیکشن کا ایسا مذاق مزید سیاسی عدم استحکام کا باعث بنے گا۔ اس کے نتیجے میں  پہلے سے غیر مستحکم معیشت مزید خراب ہو گی۔‘

عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ انہیں ’لیول پلیئنگ فیلڈ‘ تو کیا ’فیلڈ‘ بھی فراہم نہیں کی جا رہی۔

پاکستان کی اسٹیبلیشمنٹ میں فوج، سکیورٹی ایجنسیوں اور سول بیوروکریسی کو شامل کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات ہوں یا نہ ہوں ان کے خلاف اپریل 2022 میں تحریک خلاف عدم اعتماد نے ایک بات واضح کر دی تھی کہ انہیں ’کھیلنے کے لیے میدان مہیا نہیں کیا جائے گا۔‘

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

4 × four =